Type Here to Get Search Results !

Ads

متحدہ عرب امارات نے مصر کا ساحلی شہر راس الحکمہ 35 ارب ڈالر میں خرید لیا https://dailyintekhab.pk/archives/447981

 


قاہرہ متحدہ عرب امارات نے مصر سے ساحلی شہر راس الحکمہ 35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اعظم مصطفی مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ، سیاحوں کے لیے کشتی رانی کا خصوصی علاقہ اور انٹرنیشنل ایئر پورٹ موجود ہیں۔راس الحکمہ مصرکے شہر اسکندریہ کے مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں سیاحوں کے لیے بہت سے شاندار مقامات ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads