بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
Daily News UpdateFebruary 23, 2024
0
کوئٹہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں مل گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کو ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔ ن لیگ کی کرن حیدر اور اختر بی بی مخصوص نشستوں پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی ازبل زہری اور جے یو آئی ف کی عالیہ کامران مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہو گئیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی 3، 3 مخصوص نشستیں مل گئیں، جے یو آئی کو خواتین کی 2 مخصوص نشست ملیں جبکہ نیشنل پارٹی اور اے این پی کو خواتین کی ایک، ایک مخصوص نشست ملی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کو ایک، ایک اقلیتی مخصوص نشست ملی ہے۔ پی پی کے سنجے کمار، ن لیگ کے سینٹ پیٹرک، جے یو آئی ف کے روی پہوجا ایم پی اے ہو گئے