Type Here to Get Search Results !

Ads

سندھ میں اکثریت ہے، بلوچستان میں جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، آصف زرداری


 

اسلام آباد/کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی سندھ میں ہمیں اکثریت حاصل ہے جبکہ بلوچستان میں دیگر جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر حکومت بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، عام انتخابات بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں میں پش رفت سمیت صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کی شاندار کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد سیا سی جماعت ہے جس کو خیبر سے کراچی تک عوام کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلو چستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد عوام کے بنیادی مسائل ، غربت، بیروزگاری، پسماندگی، مہنگائی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت پارٹی منشور کے مطابق صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے قابل عمل تجاویز و منصوبہ بندی تیار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، آدی فریال تالپور، سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، فرحت اللہ بابر، سینیٹر شریں رحمان، ناصر حسین شاہ اور سید غنی بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads