75 روپے کا ہرا نوٹ اصلی ہے یا پھر نیلا؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی
Daily News UpdateOctober 17, 2023
0
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔بعد ازاں سٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہےکہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔