ملک بھر میں مزید بارشوں کے لیے تیار رہیں کے پی، بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان https://www.aaj.tv/news/30371098/ #AajNews #rain #WeatherUpdate #pakistan
Daily News UpdateFebruary 16, 2024
0
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 17 فروری سے 21 فروری کے درمیان تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ طاقتور مغربی سسٹم 17 فروری کی رات ملک میں داخل ہوگا، جس کے تحت ملک کے بالائی حصوں میں 18 فروری تک بارشوں کا امکان ہے۔ برف باری کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفر آباد، باغ، کوٹلی بھمبر، میر پور میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے علاقوں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، چارسدہ، نوشہر، صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں بھی تیز بارش کے ساتھ چند ایک مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔