Type Here to Get Search Results !

Ads

بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

 


بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک، نو منتخب ایم پی اے صمد گورگیج، خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی رکن اسمبلی ہادیہ بارانی، لورالائی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب حاجی محمد خان اتمان خیل، مسلم لیگ ن کے کیپٹن عبد الخالق سمیت دیگر اراکین نے اسمبلی میں اپنے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، بلوچستان اسمبلی کے 57 اراکین اسمبلی نے حلف لیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ، ضیا اللہ لانگو، خیر جان بلوچ، اسد اللہ بلوچ، فرح عظیم شاہ، نواب ثنا اللہ زہری، نواب جنگیز مری، راحیلہ درانی، شعیب نوشیروانی، مولانا ہدایت الرحمن، نعیم اللہ بازئی، سرفراز ڈومکی، خالد مگسی، عاصم کرد گیلو، یونس عزیز زہری،ربابہ بلیدی، ام کلثوم بلوچ، عمر احمد زئی، سردار عبدالرحمن کھیتران سمیت دیگر اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے غزالہ گولا بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار نامزد کردی گئی ہیں، اعجاز جاکھرانی، رکن پی پی پی بلوچستان کوآرڈینیشن کمیٹی نامزد کیا گیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads