Type Here to Get Search Results !

Ads

پاکستان اور آئی ایم ایف کے قرض کا داستان ضرور پڑھیں


 

اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک بار پھربڑی خلیج پیدا ہوگئی،آنیوالی نئی منتخب حکومت کے آنے سے پہلے ہی معاملات میں بگاڑشروع ہوگیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان کے بڑھتے ہوئے قرضوں پر بھی تشویش کا اظہارکردیا جو مجموعی طور پر 65 کھرب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے، دسمبر 2023تک حکومتی قرضوں میں 27 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2022 کی نسبت دسمبر 2022 میں قرضہ 51 کھرب روپے تھا جو دسمبر 2023 بڑھ کر 65.1کھرب ہوگیا،ذرائع کا مزید کہنا ے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی کے گردشی قرضے کو ختم کے منصوبہ پر اعتراض اٹھادیا،آئی ایم ایف کی طرف سے خدشات کااظہار گزشتہ شب ہونیوالی ورجوئل میٹنگ میں کیا گیا، گردشی قرضہ کو ختم کرنے کا منصوبہ قابل عمل نہیں ، ٹیرف سی ڈی نیوٹرییلٹی منصوبہ مشکوک ہے۔ نگران حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں ناکام ہوگئی ،آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرض میں کمی کے پلان پر بھی عدم اعتماد کر دیا،صنعتی شعبے کے ٹیرف میں کمی کی تجویز سے غریب گھریلو صارفین کا بوجھ بڑھے گا، مذاکرات میں پاور ڈویژن حکومتی ڈسکوز کی استعداد میں بہتری اور بجلی چوری روکنے کا مستند پلان پیش نہ کرسکا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads