امریکی خارجہ کا پاکستان کے ووٹ کے بارے میں بیان سامنے آگیا
Daily News UpdateFebruary 13, 2024
0
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن میں مداخلت اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پیر کو واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جب محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پاکستان میں انتخابات کے بعد بننے والی صورت حال کے حوالے سے پوچھا گیا گیا کہ ’دھاندلی کی مبینہ کوششوں کے باوجود عمران خان فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، اس پر آپ کا تجزیہ کیا ہے؟‘ اس کے جواب میں انہوں نے اپنے 10 فروری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ردعمل دیا جا چکا ہے۔‘ تاہم جب رپورٹر کی جانب سے اصرار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جہاں تک بے ضابطگیوں کی بات ہے تو اس پرہم عوامی اور نجی سطح پر بھی تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ یورپی یونین اور برطانیہ کے تحفظات کی تائید بھی کی ہے۔‘ ’انتخابات میں جن بعض بے ضابطگیوں کا ہم نے مشاہدہ کیا اس سے پاکستان کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے۔‘ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ’ہم انتخابات کے موقع پر تشدد کے واقعات، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔‘ ’ان سے الیکشن انتخابی پراسس پر منفی اثرات پڑے، انتخابات میں مداخلت اور دھوکے کے بڑھتے دعوؤں کے بعد پاکستان کے قانونی نظام کو چاہیے کہ وہ ان کی تحقیقات کرے، جس کا ہم آنے والے دنوں میں قریب سے مشاہدہ کریں گے۔‘