Type Here to Get Search Results !

Ads

10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہوگی

 


*سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے*۔


*سعودی حکام نے آئندہ حج سیزن میں شرکت کے لیے مطلوبہ اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے*۔


*سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی رالر کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے*۔


*مزید برآں، اگر کوئی فرد ایسے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا جن کے پاس مناسب اجازت نامے نہیں تو اس پر بھی 50 ہزار سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا*۔

*ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو چھ ماہ کے لیے جیل بھی جانا پڑے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads