Type Here to Get Search Results !

Ads

سعودیہ میں 12 ہزار افغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار سے زائد افغانی سعودی عرب پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 12 ہزار افغانیوں کے جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر آنے کا انکشاف کیا۔ جس پر وزارت داخلہ میں کھلبلی مچ گئی۔وزارت داخلہ نے 12 ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی۔تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے۔افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس بنا کر دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکز سے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads