Type Here to Get Search Results !

Ads

۔75روپے کا نوٹ قابل قبول ہے کیا نہیں؟ سٹیٹ بینک نے کیا کہا

 



لاہور(پی این آئی) اسٹیٹ بینک کی 75 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق اہم وضاحت، 75 روپے کے نوٹ کو ملک کے کسی بھی کمرشل بینک کی شاخ میں قابل قبول قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی جانب سے 75 روپے کے خصوصی کرنسی نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کا بینک نوٹ قانونی زر ہے اور ملک بھر کے تمام کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ میں قبول کیا جاتا ہے۔ عوام اپنے روز مرہ کے لین دین کے لیے دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے کےنوٹ کا بھی استعمال بلا جھجک کریں اور اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی بے بنیاد اور منفی باتوں پر یقین نہ کریں۔ دیگر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے مالیت کے نوٹ کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہی جاری کرتا ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے مالیاتی لین دین کے وقت اس کا استعمال 100 فی صد قانونی اور درست ہے اور اس کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیا تھا جسے بعد میں عوامی سطح پر لین دینے کیلئے بھی قابل استعمال قرار دے دیا گیا، تاہم اس نوٹ کے حوالے سے اب بھی بیشتر شہریوں اور خاص طور پر دکانداروں کو شکوک و شبہات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی وضاحت کے باوجود 75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ مکمل طور پر عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکا ہے۔دکانداروں کے مطابق وہ اس لیے 75 روپے کا کرنسی نوٹ وصول نہیں کر رہے کیوں کہ جب وہ یہی نوٹ آگے کسی صارف کو دیتے ہیں تو وہ لینے سے انکار کردیتا ہے۔ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دکانداروں سے یہ کرنسی نوٹ اس لیے نہیں لیتے کیوں کہ بہت سے دکاندار یہ نوٹ تسلیم نہیں کرتے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads