Type Here to Get Search Results !

Ads

کوئٹہ کے رکشہ اور کار والوں کیلئے بہت بری خبر

 کوئٹہ کے رکشہ اور کار والوں کیلئے بہت بری خبر


*حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ*


*کوئٹہ///////کوئٹہ میں 24ہزار رکشوں کے بغیر پرمٹ ہزاروں کابلی گاڑیوں اور بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکل کے شہر کے سڑکوں پر چلائے جانے کا انکشاف ، محکمہ ایکسائز نے پولیس کی مدد سے 11 اکتوبر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ظفر علی بخاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس وقت کوئٹہ کی سڑکوں پر چالیس ہزار رکشے چل رہے ہیں جن میں صرف سولہ ہزار رکشا مالکان کے پاس پرمٹ ہیں اسی طرح غیر قانونی طور پر لائی گئیں کابلی گاڑیاں اور اور غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل بھی ہزاروں کی تعداد میں کوئٹہ کی سڑکوں پر ہیں ،انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ رکشے گاڑیاں اور موٹرسائیکل شہر میں حادثوں اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہیں۔ سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پولیس کی مدد سے 11 اکتوبر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا شہریوں کو 26ستمبر سے پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرالیں ورنہ ان کی گاڑیاں ،رکشے اور موٹرسائیکل بند کردئے جائیں گے ۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Google Ads