ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 89 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 89 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی ہے۔