لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم
عدالت نے ڈولفن پولیس کو مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردی
گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم
شہر میں مزید ماواکی جنگل لگائے جائیں تحریری حکم
ایل ڈی اے آئندہ کوئی پروجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کرے گا تحریری حکم
ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے گا تحریری حکم
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا
کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف متعلقہ افسران کاروائیاں کریں تحریری حکم
بھٹوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف کرائمنل کاروائی کی جائے گی حکم
پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تحریری حکم
شہری ہارون فاروق سمیت دیگر نے اسموگ کے تدارک کے لیے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں