*افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا-----*
ذرائع کے مطابق 2 روز قبل ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت نے بغیر دستاویزات 3 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 1500 لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا تاہم بلوچستان حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات 2 افیسران نے تینوں افغان مہاجرین کو چھوڑنے کےلئے دباو ڈالا اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا، متعلقہ ایس ایچ او کہ جانب سے احکامات نہ ماننے پر وفاقی وزارت داخلہ سے سفارش لڑاتے ہوئے سریاب تھانے کے ایس ایچ او کی معطلی کے احکامات جاری کروایئے۔۔ اب کوئٹہ پولیس پریشانی میں مبتلا ہوچکا ہے کہ اپنی کرسی بچائیں یا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں کیونکہ افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی ایپکس کمیٹی کے احکامات پر کی جارہی ہیں اور گرفتاریوں کے بعد حکومتی اور بیوروکریسی میں شامل بااثر افراد افغان مہاجرین کو چھڑانے کےلئے سفارش کراتے ہیں۔